شاہ حسین شاہ نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

August 06, 2022

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے لیے اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے باکسر حسین شاہ کے صاحبزادے شاہ حسین شاہ نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ۔ سابق قومی ایتھلیٹ نےاس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں سابق پاکستانی باکسر حسین شاہ نے کہاکہ بغیر کسی کوچ کے شاہ حسین شاہ نے محنت کی اور اس کی یہ محنت رنگ لائی۔حسین شاہ نے کہا کہ بیٹا شاہ حسین شاہ کانسی کا تمغہ جیتنے پر خوش نہیں ہے کیونکہ اس نے سونے کا تمغہ جیتنے کی تیاری کر رکھی تھی۔