یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالیں بھی مہنگی ہو گئیں

August 07, 2022

—فائل فوٹو

شہریوں کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی دالیں بھی مہنگی کر دی گئیں، دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے دالوں کی قیمتوں میں 48 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کالے چنے کی فی کلو قیمت میں 48 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد کالے چنے کی قیمت 172 روپے سے بڑھا کر 220 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

دال مسور کی فی کلو قیمت 40 روپے اضافے کے بعد 270 روپے سے بڑھ کر 310 روپے، سرخ لوبیا کی فی کلو قیمت 35 روپے اضافے کے بعد 235 روپے سے بڑھا کر 270 روپے ہو گئی۔

ثابت مسور کی دال کی فی کلو قیمت میں 35 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 275 روپے سے بڑھا کر 310 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

مونگ کی دال کی فی کلو قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 170 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چنے کی دال فی کلو 30 روپے مہنگی ہونے کے بعد 190 روپے سے بڑھا کر 220 روپے مقرر کی گئی ہے۔