لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم سے ٹرف اکھاڑنے کا کام شروع

August 10, 2022

فوٹو: فائل

لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم سے آرٹیفیشل ٹرف اکھاڑنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر ایڈمن اسپورٹس بورڈ پنجاب سید عمیر حسن کا کہنا ہے کہ ٹرف کو تبدیل کرنے کی سمری تیار ہوچکی ہے، ایک ہفتے تک آسٹرو ٹرف تبدیل کرنے کی سمری ارسال کردی جائے گی۔

سید عمیر حسن نے بتایا کہ چند ماہ تک ٹرف امپورٹ کرلی جائے گی، نئی آسٹرو ٹرف لگائی جائے گی۔

ساتھ میں تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت ضلعی انتظامیہ نے دی ہے، اسپورٹس بورڈ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

ادھر قائم مقام سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) حیدر علی کا کہنا ہے کہ ہاکی اسٹیڈیم پنجاب اسپورٹس بورڈ کی ملکیت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہاکی میچ کروانے کے لیے بھی اسپورٹس بورڈ سے اجازت درکار ہوتی ہے۔