اداکار منیب بٹ اور اداکارہ انوشے آج ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان، علی میر کا نیا روپ

August 12, 2022

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار منیب بٹ اور نامور ماڈل و اداکارہ انوشے عباسی جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران دونوں آرٹسٹوں سے اُن کی نجی زندگی، آنے والے پروجیکٹس اور دیگر موضوعات پر دلچسپ گفتگو ہوگی۔ نامور آرٹسٹ علی میر بھی ایک نئے روپ میں شو کے دوران جلوہ گر ہوں گے۔ اس کے علاوہ حاضرین بھی اپنے پسندیدہ اداکاروں سے من پسند سوال پوچھیں گے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں پاکستان کا مقبول ترین کامیڈی شو رات 11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔