ائرپورٹ پر2مسافروں کے پیٹ سےمنشیات بھرے کیپسول برآمد

August 12, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تعینات انسداد منشیات فورس نے بیرون ملک جانیوالے 2مسافروں کے پیٹ سے منشیات بھرے 227کیپسول برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا ۔اے این ایف کے مطابق دوحہ جانیوالے ملزم کاشف کے پیٹ سے 102 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔دبئی جانیوالے گل نبی نامی ملزم سے 125ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔