برطانوی رائل ملٹری اکیڈمی سے پاس آوٹ ہونیوالے پاکستانی کیڈٹس کی میڈیا سے گفتگو

August 13, 2022

کولاج بشکریہ ٹوئٹر

برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سے پاس آوٹ ہونے والے پاکستانی کیڈٹمحمد عبداللّٰہ بابر نے کہا ہے کہ اپنی صلاحیتوں کے بہترین استعمال اور ملک کی خدمت کے لیے پاکستان آرمی میں جانے کو تیار ہوں۔

کیڈٹ محمد عبداللّٰہ بابر اور کیڈٹ مجتبیٰ احمد بنے میڈیا سے گفتگو کی۔

اس دورانکیڈٹ محمد عبداللّٰہ بابر کا کہنا تھا کہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ سے پاس آوٹ ہونا باعث فخر ہے، والدین کی دعاوں اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

دوسری جانبپاکستانی کیڈٹ مجتبیٰ احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی موجودگی نے پریڈ کو مزید خاص بنا دیا تھا۔