قاہرہ کے گرجا گھر میں آگ لگ گئی، 41 افراد ہلاک

August 15, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک گرجا گھر میں آگ لگنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک اور 14زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق قاہرہ کے پرہجوم علاقے امبابا میں واقع ایک گرجا گھر میں آگ لگی تھی۔

آتشزدگی کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں عندیہ ملا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ پھیلی۔

پولیس کے بیان میں بتایا گیا کہ اتوار کی صبح گرجا گھر میں ہفتہ وار اجتماع کے دوران آگ لگی۔حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔