’ایک تھا ٹائیگر‘ کے 10 برس مکمل، اگلے سال عید پر نیا پارٹ ریلیز ہوگا

August 15, 2022

بالی ووڈ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کو ریلیز ہوئے 10 برس مکمل ہوگئے، کبیر خان کی بنائی گئی فلم کا سیکوئیل ’ٹائیگر زندہ ہے‘ 2017 میں ریلیز ہوا۔

اسی سلسلے کی تیسری فلم ’تائیگر 3‘ اگلے برس 21 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

کترینہ کیف نے 10 سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی۔


انہوں نے کہا کہ ٹائیگر اور زویا کے سفر کو ایک دہائی مکمل ہوگئی اور یہ 2023 میں عید کے دوران ٹائیگر 3 میں جاری رہے گا۔

کترینہ کا کہنا تھا کہ اپنے قریبی سنیما میں ٹائیگر 3 کا جشن منائیں، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوگی۔

2012 میں ریلیز ہونے والی ’ایک تھا ٹائیگر‘ کو باکس آفس پر سپر ہٹ فلم قرار دیا گیا تھا۔

فلم نے دنیا بھر سے باکس آفس پر 300 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔