ملک میں صحافیوں کے لئے زمین تنگ کر دی گئی ہے، فواد چوہدری

August 16, 2022

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کیلئے کھڑے ہوں گے۔ بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کو ن لیگ سٹریٹجک میڈیا سیل کی کارستانیاں ظاہر کرنے اور متبادل بیانیہ دینے کی پاداش میں بند کیا گیا۔ آج ملک میں صحافیوں کیلئے زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ تمام لوگوں کیلئے آواز بلند کریں گے۔