• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ فائنل، گورنر ہاؤس میں بڑی اسکرین پر لائیو اسکریننگ کا اہتمام

کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے رجحان کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائو س کراچی میں فیفا ورلڈ کپ فائنل میچ کی بڑی اسکرین پر لائیو اسکریننگ کے موقع پر کیا۔گورنر ہائو س میں منعقدہ اس تقریب میں میڈیا نمائندگان، معزز مہمانوں، سفارتی شخصیات، نوجوانوں، بچوں، خواتین اور فٹبال کے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سنسنی خیز فائنل میچ بڑی اسکرین پر دیکھ کر عالمی معیار کے مقابلے سے بھرپور لطف اٹھایا۔اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی، وزیرِ مملکت و وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی فہد ہارون، وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے سندھ کوآرڈینیٹر فہد شفیق، بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ثاقب صداقت، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) محمد حسن بخشی، چیئرمین پاکستان ہلالِ احمر سندھ ریحان ہاشمی، معروف فلم اسٹار جاوید شیخ، احمد چنائے اور دیگر ممتاز کاروباری و سماجی شخصیات بھی شریک تھیں۔

ملک بھر سے سے مزید