• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام مغوی بچیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے، صدر الدین راشدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ تمام مغوی بچیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ سید صدرالدین شاہ راشدی سے انکی رہائش پر پارٹی کے صوبائی سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور پارٹی کی آئندہ حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سید صدرالدین شاہ راشدی نے اعلان کیا کہ 25 جولائی ہفتے کو دوپہر 2 بجے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں سندھ بھر کے ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز کا ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں تنظیمی معاملات، پارٹی کی آئندہ سیاسی حکمتِ عملی اور دیگر اہم امور پر فیصلے کئے جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کونسل کے اراکین کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا تاکہ تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جا سکے۔
ملک بھر سے سے مزید