کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے یلو لائن منصوبے میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ملزم سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ میں بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں مبینہ کرپشن سے کیس میں گرفتار ملزم سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔