کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے کے قریب برساتی نالے کی جھاڑیوں سے ایک شخص کی سربریدہ کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی جس کا ایک ہاتھ بھی غائب تھا ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ لاش چند ماہ پرانی مسخ شدہ ہے جس کا سر اور ایک ہاتھ نہیں تھا جبکہ لاش مسخ ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے جس کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر وجہ موت کا تعین کیا جا سکے گا ۔