کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر بلدیات، ہاؤسنگ وٹاؤن پلاننگ ناصر حسین شاہ نے ہدایت کی ہے کہ تعیناتی کے منتظر تمام افسران اور ملازمین کی فوری پوسٹنگ کو یقینی بنایا جائےکسی بھی سرکاری ملازم کو بلاجواز ہراساں یا پریشان نہ کیا جائے۔ وزیر بلدیات کی زیر صدارت کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ٹریفک کی روانی، سرکاری افسران و ملازمین کی تعیناتیوں اور محکمانہ امور سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، درپیش مسائل اور ان کے فوری حل کیلئے مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔