اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس میں شناخت پریڈ مکمل ہونے پر ملزم کا7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔ دوران سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کمرہ عدالت میں ملزم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب رونے کا کیا فائدہ؟ ملک کا قیمتی اثاثہ اور معصوم گھرانہ تباہ کر دیا۔آپ کے رونے سے کیا مقتول واپس آ جائے گا۔پیرکے روز انسداد دہشت گردی عدالت سے پراسیکیوٹر راجہ نوید حسین کیانی نے ملزم کے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو شناخت کر لیا گیا، چشم دید گواہان کامران اور وسیم نے ملزم کو شناخت کرلیا ، ملزم کی شناخت پریڈ کا عمل اڈیالہ جیل میں مکمل ہے ۔