شہریوں کے گھروں پر قبضوں کے کیسز کو نمٹا رہے ہیں:ڈپٹی کمشنر

August 16, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی جاری ہے ،اس سلسلے میں ضلعی افسران کو باقاعدگی سے کھلی کچہری میں مسائل کی شنوائی کا ٹاسک دیا ہے جبکہ وہ خود بھی سائلین کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں کھلی کچہری اور ریونیو کورٹ کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پیرنٹس ایکٹ کے تحت بزرگ شہریوں کی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کئے جارہے ہیں اور انکے گھروں پر قبضوں کے کیسز کو بھی نمٹایا جارہا ہے ، ہر خاص و عام کے مسائل کا ازالہ یکساں قانون کے تحت کیا جارہا ہے اب شہر کی ترقی کیلئے اداروں کا خود بھرپور پرفارمنس آڈٹ کرونگا۔