ملتان(سٹاف رپورٹر)آگ لگنے سے 4سالہ بچی جھلس گئی نشتر ہسپتال منتقل ۔تھانہ صدر کے علاقے آرے والی گلی سورج میانی کا رہائشی محمد یوسف کی چھوٹی بیٹی کشف گھر میں ماچس کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ اچانک آگ لگنے سے بچی کے کپڑے جل گئے جس کی وجہ سے بچی جھلس گئی جسے نشتر ہسپتال لایا گیا ۔