• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور میوزیم میں قائد اعظمؒ کے یوم ولادت سے متعلق پانچ روزہ نمائش اختتام پذیر

ملتان (سٹاف رپورٹر) قائد اعظم محمد علی جناحؒکے 149ویں یوم ولادت کے موقع پر بہاول پور میوزیم بہاول پور میں پانچ روزہ نمائش اختتام پذیر ہو گئی،نمائش میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہنے اپنے فن پاروں کے ذریعے قائد اعظمؒ کو خراج تحسین پیش کیا،علاوہ ازیں میوزیم کی تحریک پاکستان گیلری میں محمد علی جناحؒ کی ہندومسلم اتحاد کے لیے کی جانے والی کاوشوں، آل انڈیا مسلم لیگ ورکنگ کمیٹی کے مختلف اجلاسوں کی صدارت، اسی کمیٹی کے 27ویں اجلاس میں پاس ہونے قرارداد پاکستان میں ان کے کردار، کرپس و کیبنٹ مشن میں متحرک نمائندگی اور آل انڈیا ریڈیو سے 3 جون 1940 کے منصوبے کے اعلان سمیت دیگر تاریخی تصاویر بھی گیلری میں زیر نمائش رہے، نمائش کامختلف سکولوں ، ٹیکنیکل کالجز اور مدارس و جامعات کے سٹوڈنٹس سمیت عوامنے بھی وزٹ کیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر رشید احمد ارشد، کیمسٹ سعدیہ نورین ،آفیسر تعلقات عامہ نادیہ نورین اور اسسٹنٹ لائبریرین بینش صباح نے وزیٹرز و سٹوڈنٹس کو نمائش بارے بریفننگ دی۔
ملتان سے مزید