ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر حافظ محمد اسحاق کی رٹ درخواست کی گزشتہ روز سماعت کی اور اسے بھی پہلے اسی نوعیت کی ایک اور درخواست کے ساتھ سماعت کرنے کے لیے ری لسٹ کرنے کا حکم دیا۔پٹیشنر کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ 2023 میں یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے تحت جس ٹیچرکی دو سالانہ انکریمنٹس نہیں لگیں گی۔ان کی کارکردگی خراب تصور ہو گیا اور انہیں شوکاز نوٹس دیا جائے گا اس حکم کو بعض ملازمین نے چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں ڈیپائر کر دی اور ہائی کورٹ نے اس نوٹیفکیشن پر عمل درامد روک دیا کیونکہ یہ ایچ ای سی کے رولز سے متصادم تھا۔اب یونیورسٹی انتظامیہ ایک بار پھر اس نوٹیفکیشن کو نافذ کرنا چاہتی ہے جس کو حافظ محمد اسحاق نے چیلنج کر دیا ہے اس رٹ درخواست کی سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد ہوگی۔