ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے نومبر 2025ء کے اختتام تک ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگی کرنے والے ڈپوزٹ سروس کنکشنوں کی فراہمی کے لئے 25کے وی اےکے ٹرانسفارمرز کا اجراء کردیاہے۔ ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں ڈیمانڈ نوٹس اداکرنے والے ٹرانسفارمرز کے حامل تمام زیر التواء نئے کنکشنزفراہم کرنے کے لئے آپریشن سرکلوں کو72ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز فراہم کردئیے گئے ہیں ان میں ملتان سرکل کو 9، خانیوال سرکل کو 5، مظفرگڑھ سرکل کو 16، ساہیوال سرکل کو 16، ڈی جی خان سرکل کو 3، وہاڑی سرکل کو 6، رحیم یار خان سرکل کو 6، بہاولپور سرکل کو 9اور بہاولنگر سرکل کو 2ٹرانسفارمرز فراہم کئے گئے ہیں اور تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریجنل سٹور ملتان سے ٹرانسفارمرز حاصل کرکے کنکشنز کی تنصیب یقینی بنائی جائے اور اسکی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائے۔