• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیب سے امتیازی سلوک برداشت نہیں، سرائیکی کلچر ڈے سرکاری سطح پر منایا جائے، سرائیکستان قومی کونسل

ملتان(سٹاف رپورٹر)سرائیکی کلچر ڈے سرکاری سطح پر منایا جائے۔ وسیب سے امتیازی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے سرائیکی رہنما ملک اقبال نانڈلہ، سرائیکی وکی پیڈیا کے بانی پروفیسر پرویز قادر خان، سرائیکی شاعر ملک سعید اختر وینس اور سرائیکی سنگر ثوبیہ ملک سے ملاقات کے دوران کیا۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ یکم جنوری کو سرائیکی کلچر ڈے ملتان ٹی ہائوس میں دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ پی ایچ اے لاہور میں پنجابی اور پی ایچ اے ملتان میں سرائیکی ماں بولی میں آگاہی دی گئی ہے تعلیمی اداروں میں بھی سرائیکی پنجابی اور پوٹھوہاری پڑھائی جائے۔
ملتان سے مزید