ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ صدر جلالپور پولیس کو محمد ساجد نے بتایا کہ ملزم عبدالرحمن دو نامعلوم گھر آیا میری بیوی اریبہ کو اغوا کرکے فرار ہوگیا دریں اثنا سٹی جلالپور پولیس کو اللہ ودھایا نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان میرے بیٹے کو اغوا کرکے لے گئے جبکہ مخدوم رشید پولیس کو محمد رمضان نے بتایا کہ میرا بھائی محمد عامر جس کا ذہنی توازشن درست نہیں جو گونگا بہرہ ہے گھر سے باہر گیا واپس نہیں آیا جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا پولیس نے نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔