ملتان ( سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں گر فتار ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔ سیتل ماڑی پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزم کاشف کو روک کر نمبر پلیٹ آ ن لائن چیک کرنے پر جعلی پائی گئی جسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا پولیس نے گزشتہ روز ان ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔