ملتان (سٹاف رپورٹر) موبائل مارکیٹ رحمہ سینٹر کچہری روڈ کے تاجروں کی جانب سے چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق اور ان کی ٹیم چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب میں چیمبر عہدیداران سمیت مختلف مارکیٹوں سے تاجر نمائندوں نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ عمر کے اس حصہ میں شدید علالت کے باوجود میری خواہش اور کوشش ہے کہ تاجر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں اور ہمارے انتخابی پروگرام میں سب شریک ہوں کامیابی جس کا مقدر بنے گی صرف اسی گروپ کا حق ہو گا کہ وہ ملتان کے تاجروں کی نمائندگی و قیادت کرے،غلط کار عناصرچوروں ڈاکوؤں کو اپنا لیڈر منتخب نہ کریں۔