راناثناء نے غلافِ کعبہ کی سلائی کی سعادت حاصل کر لی

August 16, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

وفاقی وزیرِ برائے داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے خاندان سمیت غلافِ کعبہ ’کسوہ‘ کی سلائی کی بھی سعادت حاصل کر لی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ آج کل خاندان سمیت سعودیہ عرب میں عمرے کے لیے موجود ہیں، رانا ثناء اللّٰہ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد اب کسوہ کی تیاری میں بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سےرانا ثناء اللّٰہ کی مقدس مقامات سے تصویریں اور غلافِ کعبہ کی سلائی کرتے ہوئے ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے۔

رانا ثناءاللّٰہ کی ٹیم کی جانب سے انسٹاگرام کی پوسٹ پر بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ جناب رانا ثناء نے اپنی فیملی کے ہمراہ غلافِ کعبہ کی تیاری میں شرکت کی، مسز رانا ثناءاللّٰہ خاں صاحبہ نے آئندہ سال کے غلافِ کعبہ کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالا‘۔