جشنِ آزادی، جرمن سفیر پاکستان چھوڑنے پر افسردہ

August 16, 2022

تصویر بشکریہ ٹوئٹر

جرمن نمائندہ براۓ امورِ نوجوانانماریون فینگس نے پاکستان چھوڑنے پر افسردگی کا اظہار کیاہے۔

جرمن سفیر ماریون فینگس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجے ہوئے ٹرک کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئےایک پیغام جاری کیا ہے۔

ماریون فینگس نے پیغام میں کہا ہے کہ ’4 سال بعد پاکستان کو یوم آزادی کے موقع پر چھوڑنا اُن کے لیے ایک غمگین لمحہ ہے، میں نے اس سر زمین، یہاں کے لوگوں اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا بہت لطف اٹھایا ہے جس کی مجھے توقع بھی نہیں تھی‘۔

انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میرے ساتھ اس سفر کو بانٹنے کے لیے آپ کا شکریہ، پاکستان کی ہمیشہ میرے دل میں جگہ رہے گی۔

جرمن سفیر برائے نوجوانان، ماریون فینگس نے اپنے ٹوئٹ میں آم کا ایموجی بناتے ہوئے پوچھا کہ اب اگلے سال مجھے آم کون بھیجے گا؟

واضح رہے کہماریون فینگس پاکستانی ثقافت سے گہری محبت رکھتی ہیں، وہ اس سے قبل بھی اپنے متعدد ٹوئٹس میں پاکستانی عوام اور ثقافت کی تعریف کر چکی ہیں۔