امریکا: کار سوار ملزمان کی اسپتال کے باہر فائرنگ، 6 افراد زخمی

August 16, 2022

امریکی ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت میمفس میں اسپتال کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کی واردات رات ایک بجے اسپتال کے باہر ہوئی۔

زخمی ہونے والوں میں 2 کم عمر شہریوں سمیت 6 افراد شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق سیاہ رنگ کی گاڑی میں سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین زخمیوں کو حراست میں لیا گیا ہے کیونکہ ان کے پاس ایک چوری شدہ گاڑی تھی۔