پی ٹی آئی کا عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

August 17, 2022

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیصل آباد کے حلقے این اے 108 سے ضمنی انتخاب کے لیے جمع کروائے گئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی بلاجواز مسترد کیے گئے ہیں، آر او نے پہلے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ آٹھ حلقوں سے کاغذات مسترد نہیں ہوئے انہوں نے کردیے، عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

ضلعی الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ اثاثہ جات سے متعلق اعتراضات کا تسلی بخش جواب نہ ملنے پر کاغذات مسترد ہوئے۔