پاکستان اور برطانیہ میں مجرمان کی حوالگی اور وطن واپسی کا معاہدہ طے پاگیا

August 17, 2022


پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی اور وطن واپسی کا معاہدہ طے پا گیا۔

برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ طے پانے پر فخر ہے۔

پریتی پٹیل نے کہا کہ مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ امیگریشن سے متعلق نئے برطانوی منصوبے کا حصہ ہے۔

معاہدے کا اطلاق صرف متعلقہ عدالتوں کے سزا یافتہ شہریوں پر ہوگا۔

معاہدے کے مطابق برطانیہ مطلوب افراد سے متعلق پہلے معلومات پاکستان کو دے گا، اس معاہدے کا اطلاق دوہری شہریت والوں پر نہیں ہوگا۔

پاکستان میں برطانیہ کے سفیر کرسچن ٹرنر اس معاہدے کی تکمیل کیلئے ایک عرصے سے کوشاں تھے۔

پاکستان نے نئے معاہدے کے تحت پاکستانیوں سمیت طلبہ کے ویزا کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کا کہا ہے۔