ایران جوہری معاہدے کا امکان، خام تیل 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

August 18, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران سے جوہری معاہدے کی بحالی کے امکانات اور چین میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں، برینٹ کروڈ 91.58ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی 86.25ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے امکان سے تیل کی پیداوار میں اضافے کا امکان پیدا ہوگا جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ اسی طرح چین میں کورونا وائرس کے دوبارہ سے پھیلائو کے بعد تیل کی مانگ میں کمی کے امکان نے بھی قیمتوں پر اثر ڈالاہے۔