شبلی فراز، عمران خان کیلئے پائلٹ بن گئے؟

September 23, 2022

اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں چکوال میں جلسے سے خطاب کے بعد واپسی کی راہ لی تو ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی طبیعت خراب ہو گئی۔

جب پائلٹ کی طبیعت کی ناسازی کا بتایا گیا تو انہیں معاون پائلٹ کے بغیر ہیلی کاپٹر نہ اڑانے کا مشورہ دیا گیا۔


شبلی فراز نے اس موقع پر کمرشل پائلٹ کے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے معاون پائلٹ کا کردار ادا کیا ، دوران پرواز سینیٹر شبلی فراز مرکزی پائلٹ کی مدد کرتے رہے۔

سابق وفاقی وزیر اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز ایئر فورس میں بطور کمیشنڈ پائلٹ آفیسر فرائض سر انجام دے چکے ہیں جبکہ کمرشل پائلٹ کے طور پر بھی انہوں نے کام کر رکھا ہے۔