آئی جی کاسی پی او آفس کی مختلف برانچوں کا دورہ

September 24, 2022

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ سنٹرل پولیس آفس پنجاب پولیس کا صوبائی ہیڈ کوارٹر ہے جسے جدید سہولیات کی فراہمی اور ورکنگ اسٹینڈرڈکو مزید بہتر کرکے اسٹیٹ آف دی آرٹ آفس بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں مختلف برانچوں کے اچانک دورہ کے موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے مختلف فلور ز پر واقع برانچوں کی انسپکشن کی اور سٹاف سے ورکنگ بارے دریافت کیا۔اٰیڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس نے آئی جی پنجاب کو ویلفیئر برانچ کے امور بارے بریفنگ دی ۔