عائشہ عمر نے اپنا نیا گانا ’تیرے عشق میں‘ ریلیز کردیا

September 24, 2022

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ و گلوکارہ عائشہ عمر نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری اور پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے عائشہ عمر نے مداحوں کو اپنے نئے گانے ’ تیرے عشق میں‘ کے حوالے سے آگا کیا۔

انہوں نے اپنا نیا گانا اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے۔ عائشہ عمر نے اس گانے کو جو اس سے قبل بھی کئی گلوکار گا چکے ہیں، اپنے منفرد انداز میں پیش کیا جس نے مداحوں میں خوب دھوم مچادی ہے۔

واضح رہے کہ تیرے عشق میں سب سے پہلے علن فقیر اور محمد علی شہکی نے پیش کیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

جن میں بلبلے، ڈولی کی آئے گی بارات، میری ذات ذرہ بے نشان، زندگی گلزار ہے سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں جبکہ ان کی مشہور فلموں میں کراچی سے لاہور اور جاوید اقبال شامل ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل مختلف میوزک سیزن اور ڈراموں کے لیے او ایس ٹی بھی ریکارڈ کروائے ہیں۔