حارث رؤف گیم چینجر، پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی، 32 ہزار تماشائیوں نے میچ دیکھا

September 26, 2022

کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے انٹر نیشنل سنسنی خیز ڈرامے اور کئی نشیب و فراز کے بعدتین رنز سے جیت لیا اور سیریز دو دو میچوں سے برابر کردی۔حارث روف گیم چینجر تھے جنہوں نے دو گیندوں پر دو اور32رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئےایک موقع پرلائم ڈاوسن34رنز بناکر انگلینڈ کو جیت کے قریب لے آئے تھے۔ اس وقت انگلینڈ جیت سے پانچ رنز دور تھا ان کی فتح یقینی دکھائی دے رہی تھی اس س موقع پر حارث روف نےڈاوسن اور اسٹون کو آوٹ کرکے بازی پلٹ دی پھراگلے اوور میں ٹاپلی کو متبادل فیلڈر محمد حارث نے رن آوٹ کرکے پاکستان کو نا قابل یقین فتح دلوائی اور ہزاروں تماشائیوں کو مسکراہٹ لوٹا دی۔انگلش ٹیم چار گیندیں پہلے163رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔نیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کی شب 32ہزار تماشائیوں کو دلچسپ میچ دیکھنے کا موقع ملا۔لائم ڈاوسن نے محمد حسنین کےاوور میں24رنز بناکر پاکستان کے مشکل پیدا کی۔18ویں اوور میں حسنین نے چار چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے بازی پلٹنے کے قریب تھے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کم اسکور کے باوجود انگلینڈ کو ہدف کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ پاکستانی بولروں نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پانچوں میچ بدھ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔محمد رضوان نے67گیندوں پر88پر اعتماد رنز بنائے اورلیفٹ آرم اسپنر محمد نواز نے35رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انگلینڈ کی اننگز کی شروعات میںفل سالٹ آٹھ رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔13 رنز پر انگلینڈ کی دو وکٹیں گر چکی ہیں۔ اب کی بار آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایلکس ہیلز تھے۔ جو محمد حسنین کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کا کیچ عثمان قادر نے لیا۔پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے تیسری وکٹ حاصل کر لی ہے۔ ول جیکس صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔دو اوورز میں پاکستان نے13رنز پر تین وکٹ حاصل کر لئے۔تیسرے میچ کے ہیرو ہیری بروک کو چار رنز پر چانس ملا جب کورز میں محمد نواز نے حارث کی گیند پر ان کا کیچ ڈراپ کردیا۔57رنز پر بین ڈکٹ24گیندوں پر33رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔انگلینڈ کو آخری دس اوورز میں85رنز کی ضرورت تھی۔انگلینڈ جیت سے61رنز دور تھا اس وقت محمد نواز نے معین علی کو بولڈ کردیا۔انگلش کپتان نے20گیندوں پر29رنز بنائے۔ہیری بروک29گیندوں پر34رنز بناکر محمد وسیم کا شکار بنے۔ولی دو چوکے مارکر حارث روف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ابتدائی دس اوورز میں82رنز بننے کے بعد پاکستان نے اگلے دس اوورز میں84رنز اسکور کئے۔آصف علی نے دوچھکوں کی مدد سے آخری اوور میں 14رنز بنے۔ محمد رضوان نے 38 گیندوں پر اپنے 50 رنز مکمل کیے، اس موقع پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے مجموعی طور پر 82 رنز بنا لیے تھے۔گیارہویں اوور نے محمد رضوان نے عادل رشید کو چھکا مارا۔ڈاؤسن کے اوور میں بابر اعظم اونچا شارٹ کھیلتے ہوئے ڈوکیٹ کو کیچ دے بیٹھے۔بابر اعظم کی 28 گیندوں کی اننگز میں 18رنز سنگلز تھے اور 4 گیندیں ڈاٹ تھیں۔ اُنھوں نے تین چوکے مارے۔پاکستان نے11.5اوورز میں پہلی وکٹ پر97رنز بنائے۔خوشدل شاہ دو گیندوں پر دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔