انسداد ڈینگی کیلئے صفائی آپریشن، رواں ماہ 18000 ٹن کوڑا کرکٹ تلف کیا گیا

September 26, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شہر میں انسداد ڈینگی کیلئے جاری صفائی آپریشن میں رواں ماہ میں 18000ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ تلف کیا ہے،ڈینگی کیخلاف صفائی مہم میں شہر میں موجود خالی پلاٹوں،،نالے،نالیوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔قائم مقام ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی قاسم اعجاز نے کہا ہے کہ آئیں ہم باقی صفحہ8نمبر2سب ملکر راولپنڈی کو صاف ستھرا کرنے کے مشن کو آگے بڑھائیں،شہری بھی صفائی یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ہماری صفائی کی کاوشوں میں ہاتھ بٹائینگے تو ہی ہم کلین اینڈ گرین راولپنڈی کی منزل تک پہنچ پائینگے۔ راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دو لڑکیوں کو اغواکر لیاگیا، تھانہ ائرپورٹ کو زبیراحمد نے بتایا کہ اس کی شادی(ن) سے ہوئی تھی ، جس کوکسی نامعلوم شخص نے ورغلا پھسلا کراغواکرلیاہے ،تھانہ گوجر خان کو اظہر حسین نے بتایاکہ اس کی بڑی بیٹی (ص) بعمر 17سال حسب دستور گھر سے پنجاب کالج گوجر خان کیلئے بذریعہ ویگن آئی اور چھٹی کے وقت کالج کی ٹیچر نے میرے موبائل پر کال کی کہ ہم ویگن پر صالحہ کا انتظار کر رہے ہیں جو کہ کہیں خود ہی گھر تو نہیں آ گئی میری بیٹی کو نامعلوم ملزموں نے اغواء کر لیا ہے۔