بٹ خیلہ اسپتال میں سیاسی مداخلت بند کی جائے، الحاج احمد زادہ خان

September 26, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ رہنما صوبائی مجلس شوریٰ کے ممبر اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار الحاج احمد زادہ خان بٹ خیلہ نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اورصوبائی وزیر کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے معاملات میں مداخلت اور ایم ایس کو دی جانے والی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ کے ایم ایس کی کوششوں سے ہسپتال کی کارکردگی بہت زیادہ بہتر ہو گئی ہے مریضوں کو علاج معالجے کے سلسلے میں بہتر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ہسپتال میں کرپشن کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے ہیں۔ الحاج احمد زادہ خان نے ایم ایس ایف کے خلاف ارکان اسمبلی اور صوبائی وزیر کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر اور ارکان اسمبلی کے دبائو پر ایم ایس کا تبادلہ کروایا گیا لیکن ہائی کورٹ کی طرف سے سیاسی دبائو پر ہونے والا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے ارکان اسبملی انتقامی کارروائی پر اتر آئے ہیں اور ایم ایس کو دھمکیاں دینا شروع کر دی گئی ہیں اور ایم ایس کے تبادلہ کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں تاہم ایم ایس کا دوبارہ تبادلہ توہین عدالت ہو گا اگر ایم ایس کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو علاقہ کے ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔