پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کاٹلنگ مردان نے کاٹلنگ قتل کیس کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت جبکہ دیگرساتھیوں کوبری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں مدعی مقدمہ کی جانب سے خالد خان مہمند اورعطاء الرحمان مہمندایڈوکیٹس نے پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمان نعمان مومن شاہ جواد اوربہادرشاہ پرالزام ہے کہ انہوں نے یکم جنوری2020ء کوفائرنگ کرکے کاٹلنگ کے رہائشی سلیم خان کو راستے کے تنازعہ پرقتل کر دیاتھاعدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم نعمان پرجرم ثابت ہونے پراسے سزائے موت اور جرمانہ کاحکم سنایاجبکہ دیگرملزمان کوعدم ثبوت پربری کردیا۔