• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں مختلف علاقوں کے لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)لا پتہ افراد کے لواحقین نے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس پاکستان کے پلیٹ فارم سے پشاور،ہری پور،مردان جیل میں قید سابقہ جبری گمشدہ افراد کے لواحقین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر لواحقین کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے ہمارے پیاروں کی رہائی کا حکم دیا تھا مگر انکو رہا کرنے کی بجائے مختلف حیلے بہانوں سے پابندسلاسل رکھا جارہاہے۔۔ اب جیل اصلاحات کے نام پر ہمارے پیاروں کو دوسرے صوبوں میں منتقل کیا جارہاہے جبکہ اصلاحات کی مطابق انکو اپنے صوبے میں ہونا چاہئے ہیں۔انہی اصلاحات کی تناظرمیں دوسو کے قریب خیبر پختونخواہ کے شہری قیدیوں کو دوسرے صوبوں سے واپس اپنے صوبے میں منتقل کیا جاچکا ہے لیکن سابقہ گمشدہ قیدیوں کیساتھ امتیازی سلوک رواء رکھ کر پنجاب کے دوُردراز کی جیلوں میں بھیجا جا رہاہے۔یہ انکے بیوی بچوں اور غریب ضعیف بزرگ نادار والدین کیساتھ ناانصافی ہے مقتدر حلقوں سے ہماری گزارش ہے کہ وہ یہ سلسلہ رکواکرجیل اصلاحات کی مطابق ہمارے پیاروں کو بھی اپنے صوے کے جیلوں میں ر2018کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلےکی پاسداری کرتے ہوئیں ہمارے پیاروں کو رہا کریں۔
پشاور سے مزید