• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی تحریک انصاف کی 13 سالہ حکومت، مسلم لیگ ن نے بد عنوانی انکوئری کے لیے نیب کو خط لکھ دیا

پشاور (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن نے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی 13 سالہ حکومت میں مبینہ بدعنوانی اور کرپشن کی تحقیقات کیلئے نیب کو خط لکھ دیا ہے۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات اربا خضر حیات کی جانب سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف 2013 سے اب تک صوبہ میں برسر اقتدار ہے اس عرصہ کے دوران صوبہ میں کرپشن ، لوٹ مار ،اقربا پروری ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور عوامی وسائل کے ضیاع سے متعلق شکایات سامنے آئی ہیں بلکہ بی آر ٹی، پشاور بیوٹیفیکیشن ، مالم جبہ ، بلین ٹری سونامی ، 40 ارب سکینڈل سمیت متعدد آڈٹ اعتراضات اور میڈیا رپورٹس سامنے آ چکی ہیں لیکن ان 13 سالوں میں نیب کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ، اس لئے صوبہ کے عوام کی بے چینی اور بداعتمادی کے خاتمہ کیلئے فوری طور پر انکوائری کا آغاز کیا جائے، خط میں نیب سے آئینی اور قانونی اختیارات استعمال کرکے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب لینے اورذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی درخواست کی گئی ہے۔
پشاور سے مزید