• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معیاری خوراک انسانی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے ، کاشف اقبال

پشاور (اے پی پی)ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کاشف اقبال جیلانی نے کہا ہے کہ ناقص اور غیر معیاری خوراک انسانی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے اور اس جرم میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی عوام کے تحفظ کے لیے ملاوٹ مافیا، غیر معیاری اور مضر صحت خوراک میں ملوث افراد کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈائریکٹر آپریشنز محمد یوسف کے ہمراہ ضلع ملاکنڈ کے دورے کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر ملاکنڈ فوڈ سیفٹی انسپکشن ٹیم بھی ہمراہ تھی۔
پشاور سے مزید