• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوئر دیر میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں تیز

پشاور (اے پی پی) لوئر دیر کی ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں جس کے نتیجے میں 19 جنوری تک 115 نوٹسز جاری کیے گئے اور 1154 افراد پر مشتمل 226خاندانوں کو واپس بھیج دیا گیا۔پیر کے روز ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سب سے زیادہ وطن واپسی تیمرگرہ سب ڈویژن میں ہوئی جہاں 55نوٹسز جاری کیے گئے، جس کے نتیجے میں 100خاندانوں اور 503 افراد کی واپسی ہوئی۔
پشاور سے مزید