وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی، اسحاق ڈار بھی ہمراہ

September 26, 2022

امریکہ اور برطانیہ کے بھرپور دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے۔

5 سال سے خود ساختہ جلا وطن لیگی رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ واپس پہنچے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی بھی وطن واپس پہنچے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد خصوصی طیارے میں لندن سے براہ راست اسلام آباد پہنچا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے وفد کو لانے والے طیارے نے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا۔