برطانوی ہائی کمشنر نے لاہور قلندر ہائی پر فار منس سینٹر کا دورہ کیا

September 27, 2022

پاکستان میں بر طانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی کرکٹ میں دلچسپی اور محبت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ گذشتہ دنوں کرسچن ٹرنر نے لاہور میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا۔ سی ای او عاطف رانا اور ڈائریکٹر عاقب جاوید نے انہیں سہولتوں کے بارے میں بتایا۔

کرسچن ٹرنر نے سہولتوں پر حیرت کا اظہار کیا اور انہیں ورلڈ کلاس قرار دیا۔انہوں نے سینٹرل پنجاب ٹیم کی کھلاڑی شاول ذوالفقار سے ملاقات کی جنہوں نے قلندرز سے اپنے کیئر یئر کا آغاز کیا تھا۔

اس موقع پر کرسچن ٹرنر کو شیلڈ اور گلدستہ کے علاوہ ٹی شرٹ اور کر کٹ کیپ بھی پیش کی گئی، انہوں نے ٹریننگ بھی دیکھی اور کھلاڑیوں کے جذبے اور لگن کی تعریف کی۔