جمشید دستی راہداری ریمانڈ پر مظفرگڑھ پولیس کے حوالے

September 27, 2022

جمشید دستی کو راہداری ریمانڈ پر مظفرگڑھ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمشید دستی کے خلاف ٹرک ڈرائیور ایسوسی ایشن نے مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق رکن اسمبلی جمشید دستی پر 38 لاکھ روپے کی خیانت کا الزام ہے۔۔

جمشید دستی کو ابتدائی طور پر نیوٹاؤن پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔