یاسر حسین نے اظفر رحمٰن کی ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے کی اصل وجہ بتادی

September 28, 2022

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے نام لیے بغیر ساتھیاداکار اظفر رحمٰن کے ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے پر طنزیہ انداز میں تنقید کی۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فنکاروں کی ایوارڈ شو میں شرکت کرنے پر اعتراض کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ’جب ہمارے سیاستدان بلا وجہ باہر جاکر نیو یارک میں کافیاں پیتے پِھر رہے ہیں تو میں کام سے کینیڈا بھی نہیں جا سکتا جس کے پیسوں سے مجھے بجلی کا بِل بھرنا ہے‘۔

اُنہوں نے نام لیے بغیر اداکار اظفر رحمٰن پر بھی طنز کیا کہ’ وہ اداکار جو یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ خود نہیں گئے، دراصل ان کو بزنس کلاس کا ٹکٹ نہیں ملا، میں نے ان کی چیٹ پڑھی ہے ‘۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اداکاراظفر رحمٰن نے اپنے مداحوں کو یہ اطلاع دی ہے کہ اُنہوںنے ملک میں آئے سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیشِ نظر اپنی مرضی سے ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اظفر رحمٰن کے اس فیصلے کو مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوب سراہا بھی گیا تھا۔