پرنسس ڈیانا، مائیکل جیکسن آج زندہ ہوتے تو کیسے نظر آتے؟

September 29, 2022

کولاج بشکریہAlper Yesiltas

ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک فنکار الپر یسیلٹاس کی جانب سے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے دنیا سے کوچ کر جانے والی معروف ترین شخصیات کے خاکے بنائے گئے ہیں۔

ترکش فنکارالپر یسیلٹاس نے وفات کے بعد بھی شہرت رکھنے والی اور چاہے جانے والی معروف شخصیات سے اُن کے مداحوں کو ملوا دیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئےالپر یسیلٹاس نے خاکوں کے ذریعے بتایا ہے کہ اگر پرنسس ڈیانا، امریکی گلوکار مائیکل جیکسن، ہیتھ لیجر، پال واکر، جان لینن سمیت کئی مشہور شخصیات اگر آج زندہ ہوتیں تو کیسی نظر آتیں؟

الپر یسیلٹاس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر آنجہانی سیلیبریٹیز کے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ خاکے شیئر کیے ہیں۔

الپر یسیلٹاس نے لیڈی ڈیانا کا خاکہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہیں‘۔

دوسری جانبالپر یسیلٹاس نے مائیکل جیکسن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں آپ کے ساتھ اپنی مصنوعی ذہانت پر مبنی پروجیکٹ کا پہلا حصہ شیئر کرنا چاہتا ہوں جس کا نام ہے ’جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اس پروجیکٹ کے پیچھے یہ سوال چھپا ہوا ہے کہ ’اگر دنیا سے کوچ کر جانے والے یہ خوبصورت لوگ آج زندہ ہوتے تو کیسے نظر آتے‘۔

الپر یسیلٹاس نے شہزادی ڈیانا مائیکل جیکسن کے علاوہ ہیتھ لیجر، ایمی وائن ہاؤس، پال واکر، فریڈی مرکری اور جان لینن سمیت دیگر کی شاندار تصاویریں بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔