پشاور: دستی بم کا ڈیٹونیٹر پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ زخمی

September 29, 2022

—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے چغر مٹی میں دستی بم کا ڈیٹونیٹر پھٹنے سے 8 سال کا بچہ زخمی ہو گیا۔

پشاور پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے بچے کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پشاور پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی بچے کے والد کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

پشاور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچہ پن نما چیز باہر سے گھر میں لا کر اس کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک وہ پھٹ گیا۔