ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کیخلاف افغانستان میں ریلی

September 29, 2022

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

ایران میں پولیس کی حراست میں 22 سال کی مہسا امینی کی ہلاکت کیخلاف افغانستان میں خواتین نے ریلی نکالی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی مظاہروں کی حمایت میں افغان دارالحکومت کابل میں خواتین نے احتجاجی ریلی نکالی۔

کابل میں ایرانی سفارت خانے کے باہر جمع ہونے والی خواتین نے آزادی کے نعرے لگائے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لیے طالبان فورسز نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔