بغیر اجازت بیرون ملک ہاکی لیگ کھیلنے پر 2 کھلاڑی ملازمت سے فارغ

September 29, 2022



بغیر اجازت بیرون ملک ہاکی لیگ کھیلنے پر ماڑی پٹرولیم نے دو کھلاڑیوں احمد ندیم اور غضنفر علی کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔

غضنفر علی اور احمد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کا حصہ تھے، جو این او سی لیے بغیر لیگ ہاکی کھیلنے انگلینڈ چلے گئے۔

اذلان شاہ کپ کی تیاری کیلئے پی ایچ ایف نے دونوں کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا تھا۔