سچائی سے بچنے کے لیے کیا آپ کے دفتر نے اب سائفر کو ’’گمشدہ‘‘ کردیا؟ شیریں مزاری

October 01, 2022

فائل فوٹو

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہسچائی سے بچنے کے لیے کیا آپ کے دفتر نے اب سائفر کو ’’گمشدہ‘‘ کر دیا؟ ان الفاظ کو نکلنے دو جو سائفر میں استعمال ہوئے یا سائفر قوم کے لیے جاری کردیا جائے۔

اپنے بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ تاکہ قوم اندازہ لگا سکے کہ یہ سائفر روٹین کا ہے یا نہیں۔ سائفر وزیراعظم عمران خان پر روس جانے کا فیصلہ تنہا کرنے کا غلط الزام لگانے سے شروع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے لیے یہ کیسے معمول کی بات ہے، یہ جھوٹا الزام تھا اور ریاست کے اندر سے کس نے یہ معلومات فراہم کیں؟۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ سائفر میں دھمکی تھی، عمران خان عدم اعتماد سے بچ گئےتو امریکا اور یورپ سے الگ ہو جائیں گے اور اگر عدم اعتماد کا ووٹ کامیاب ہوا تو سب معاف کردیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سازشیوں کو تحریک عدم اعتماد کے پیش ہونے سے پہلے ہی اسکے متعلق معلومات تھیں۔ سروس چیفس سمیت تمام قومی سلامتی کمیٹی نے تسلیم کیا سائفر خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائفر معمول کے مطابق تھا تو وزیر خارجہ اور وزیراعظم سے کیوں چھپایا گیا؟۔